ملتان(خصوصی رپورٹر)سرکاری علاجگاہوں میں امراض قلب کے تشخیصی ٹیسٹ سی ٹی اینجیوگرافی کی سہولت بند ، سی ٹی اینجیوگرافی مشینیں خراب ہونے سے روزانہ درجنوں مریض ٹیسٹ سے محروم ہونے لگے۔سرکاری علاجگاہوں میں دل کے امراض کی تشخیص کے ٹیسٹ سی ٹی اینجیو گرافی کی سہولت نایاب ہے۔سی ٹی اینجیوگرافی مشینیں ٹھیک نہ ہونے سے مریض خوار ہورہے ہیں اور روزانہ بیسیوں مریض سی ٹی اینجیوگرافی ٹیسٹ کی سہولت سے محروم ہیں۔دیگر سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین موجود ہونے کے باوجود دل کے مریضوں کو اینجیو گرافی ٹیسٹ کی سہولت پہلے ہی فراہم نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے مریض نجی لیبارٹریز سے رجوع کرنے پرمجبور ہیں
سی ٹی اینجیوگرافی