چکیوں کا گندم کوٹہ دو روز میںبحال ہوجائیگا:مشیر وزیر اعلیٰ

Dec 04, 2022


ملتان (نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کے عہدیدران کے ہمراہ صدر محمد طیب خان نے مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری طارق گجر کے آفس میں ملاقات کی۔صدر محمد طیب خان نے آٹے کے بحران کے متعلق گفتگوں کی اور کہا آٹا صرف اور صرف چکیوں پر خالص ملتاہے چونکہ سیکرٹری فورڈ نادر چھٹہ نے آٹا چکیوں کا گندم کا سرکاری کوٹہ بند کر دیا ہے۔اس وجہ سے آٹے کا بحران ہے۔جس پر مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری طارق گجرنے یقین دلایا ہے کہ دویا تین دن میںچکیوں کا گندم کوٹہ بحال کرادوگا۔ ہماری وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے اپیل ہے کہ آٹا چکیوں کا گندم کوٹہ بحال کیا جائے تاکہ غریب آدمی کو سستا آٹا فراہم کیا جائے۔ عہداران میں جنرل سیکرٹری عبدالرزاق ،نائب صدر امتیاز انصاری، ابراہیم خان،سیٹھ عابد اور دیگر عہہدراران نے شریک ہے۔
مشیر وزیر اعلی

مزیدخبریں