عمران جتنی مرضی چالیں چلیں سازشی چہرہ بے نقاب ہوچکا : حمزہ شہباز

Dec 04, 2022


ملتان(سپیشل رپورٹر) سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام کیلئے ن لیگ اتحادی جماعتوں کے شانہ بشانہ تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے لیکن نالائق خان شیطانی سازشوں میں مصروف ہیں تاکہ معاشی بدحالی کا شکار غریب قوم خوشحال نہ ہو ملک انور علی ودیگر کارکنان پارٹی کے دیرینہ ساتھی ہیں جن سے گھر والا رشتہ ہے قائد میاں نواز شریف جلد وطن واپس آ ئیں گے اور پارٹی قیادت کی باگ دوڑ سنبھالیں گے جلد ملتان کا دورہ کروں گا تنظیم سازی میں نظریاتی کارکنوں کو ترجیح دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ لاہور میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق ٹکٹ ہولڈر ملک انور علی ،ضلعی صدر یوتھ ونگ طارق امیر عباسی ،ملک تنویر سے کی گئی ملاقات میں کیا حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن آ ج بھی ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے عمران خان جتنی مرضی چالیں چل لیں ان کا سازشی چہرہ پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے حالیہ دنوں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں عوام نے شامل نہ ہو کر ثابت کر دیا ہے کہ ملک کی کروڑوں  عوام پی ٹی آئی اور عمران خان کو مسترد کر چکے ہیں موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور انشاء  اللہ آ ئندہ انتخابات میں بھی ن لیگ بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی۔
حمزہ شہباز

مزیدخبریں