اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم کی کیمبرج میں سرجری ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کہنی کی سرجری ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے کی، انہوں نے بتایا کہ ارشد ندیم کو سنجیدہ نوعیت کی انجریز تھیں۔ڈاکٹر علی شیر باجوہ کا کہنا ہے کہ دو جگہ پر سرجری کرنا پڑی ہے لیکن میں مکمل طور پر مطمئن ہوں، ارشد وارئیر ایتھلیٹ ہیں، جلد مکمل فٹ ہوں گے۔تاہم سرجری کے بعد ارشد ندیم کا ری ہیب پروگرام شروع ہوگیا ہے، ایک ہفتے تک ارشدندیم ڈاکٹر علی شیر باجوہ کی زیر نگرانی ری ہیب کریں گے
شیئر کریں: