لاہور(خصوصی نامہ نگار)منہاج یوتھ لیگ کے 35ویں یوم تاسیس پر ’’قومی یوتھ سمینار‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی آبادی کا 60فیصد سے زائد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ یوتھ کے اس خزانے کا درست استعمال پاکستان کو دنیا کا پر امن اور خوشحال ملک بنا سکتا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پچھلی 4 دہائیوں سے نوجوانوں کو تعلیم دینے اور انکے اخلاق و کردار سنوارنے کیلئے محنت کررہے ہیں۔ نوجوان مصطفوی تعلیمات سے مزین معاشرہ کی تشکیل کیلئے اپنی توانائیاں بروے کار لائیں۔اسی میں دنیا کی خوشحالی اور آخرت کی بھلائی ہے۔
نوجوان پاکستان کا محفوظ اور خوشحال مستقبل ہیں: ڈاکٹر حسن قادری
Dec 04, 2023