کابل(بی این اے )افغانستان کے وزارت زراعت، آبپاشی ولائیو سٹاک ،محکمہ شماریات و اطلاعات کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال ملک میں گندم کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گندم کی پیداوار میں اضافے کی وجوہات میں پوست کی کاشت کی روک تھام، زرعی رقبہ میں اضافہ، گندم کے زرعی بیج اور کیمیائی کھاد کی بروقت تقسیم اور کسانوں میں زرعی آلات اور مشینوں کی تقسیم شامل ہیں۔
افغانستان : گندم کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد اضافہ ہوا
Dec 04, 2023