سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت شروع ہوگئی۔آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں سماعت کر رہے ہیں۔سفارتی سائفر گمشدگی کیس کی سماعت کے دوران آج دونوں ملزمان کو کیس کے چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی۔گزشتہ سماعت کے عدالتی حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ سائفرکیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 4 دسمبر کو نقول تقسیم کی جائیں گی، پبلک اور میڈیا عدالتی کارروائی کے دوران موجود تھا، سی آر پی سی کی سیکشن 352 پر مکمل عمل درآمد کیا گیا۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو میڈیا کی موجودگی میں بولنے کی اجازت دی گئی، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو میڈیا اور پبلک کی موجودگی میں کافی وقت دیا گیا۔دوسری جانب سائفر کیس میں صحافیوں کے لئے کیس کی سماعت دوبارہ ہونے کا دعوی کیا گیا تھا جس میں مبینہ طور پر ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو بات کرنے کا بھی کہا گیا۔
سائفر کیس کی سماعت شروع، ملزمان کو چالان کی نقول فرائم کی جائیں گی
Dec 04, 2023 | 09:56