کولمبو(اے پی پی)سری لنکا میں ہائیکنگ کے دوران پھنسے ہوئے 180 یونیورسٹی طلبا کو ریسکیو کرلیا گیا ہے ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق کینڈی ہیڈ کوارٹر پولیس سٹیشن کے ترجمان نے میڈیاکو بتایا کہ مغربی صوبہ راگاما میں کیلنیا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیسن کے 180طلبا نے ہفتے کی صبح ہنتھانا پہاڑی سلسلے میں ہائیکنگ شروع کی اور دھند اور بارش کی وجہ سے واپسی کے راستے میں گم ہو گئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ سری لنکا کی فوج اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 180 طلبا کو دشوار گزار پہاڑی راستوں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ تمام طلبا کی جسمانی اور ذہنی حالت مستحکم ہے۔