فلپائن یونیورسٹی جم میں مذہبی اجتماع کے دوران دھماکہ، 4افراد ہلاک،50زخمی

منیلا (اے پی پی)فلپائن کی منڈانا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ایک جم کے اندر ہونے والے دھماکے میں4افراد ہلاک اور 50زخمی ہوگئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائنی فوج کی پہلی انفنٹری ڈویژن کے کمانڈر میجر جنرل گیبریل ویرے  نے میڈیا کو بتایا کہ  فلپائن کے جنوبی صوبے لاناو ڈیل سور میں اتوار کی صبح منڈانا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ایک جم کے اندر ہونے والے دھماکے میں4افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ  دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا جب طلبا اور اساتذہ جم کے اندر کیتھولک اجتماع کے لیے جمع تھے مرنے والوں میں 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مقامی پولیس دھماکے میں استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد کی قسم کی تحقیقات کر رہی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ منڈانا اسٹیٹ یونیورسٹی نے  اس واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کے اس عمل سے شدید دکھ اور افسوس ہوا ہے انہوں نے  اگلے نوٹس تک کلاسز کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مراوی سٹی میں واقع کیمپس کی حفاظت کے لیے اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ دوسری جانب فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی گھنائونا فعل قرار دیا اور کہا کہ دھماکا غیر ملکی دہشت گردوں نے انجام دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...