اسرائیل‘ حماس معاہدہ ختم ہونا افسوسناک ہے: پوپ فرانسس

ویٹی کن سٹی (نیٹ نیوز) غزہ میں عارضی جنگ بندی کے خاتمے پر پوپ فرانسس نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ویٹی کن سے پوپ فرانسس نے کہا کہ اسرائیل حماس معاہدہ ختم ہونا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین جلد از جلد جنگ بندی کے نئے معاہدے کو ممکن بنائیں۔ غزہ میں بہت زیادہ تکالیف ہیں۔ جنگ بندی ختم ہونے کا مطلب موت، تباہی اور مشکلات ہے۔ اسرائیل اور محصور فلسطینی علاقوں میں صورتحال تشویشناک ہے۔ بہت سارے یرغمالی رہا ہو چکے ہیں، بہت سے ابھی بھی غزہ میں موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...