مقبوضہ غزہ (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام پر دلبرداشتہ شخص نے پیرس میں چاقو سے حملہ کر کے جرمن سیاح کو ہلاک اور برطانوی شہری سمیت دو افراد کو شدید زخمی کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اﷲ اکبر کا نعرہ لگا کر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حملہ آور کا نام مقامی میڈیا نے ارمند آر بتایا۔ فرانس کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ملزم کو ایک اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے پر 2016 میں پہلے ہی چار سال قید ہو چکی ہے۔ انسداد دہشتگردی پراسیکیوٹرز حملے کی تحقیقات کریں گے۔