نارنگ منڈی: زیرحراست اشتہاری ملزم مقابلے میں ہلاک

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)مریدکے پولیس کی زیر حراست نارنگ کا رہائشی خطرناک اشتہاری ملزم مبینہ مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ صدر تھانہ پولیس مریدکے کی حراست میںنارنگ کے نواحی گائوں گھچلی کا رہائشی عمران تھانہ نارنگ مریدکے سمیت دیگرتھانوں میںقتل اغواء ڈکیتی کی پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث تھاپولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر مریدکے عمر شیراز گھمن کی سربراہی میں مشتمل ٹیم اشتہاری ملزم عمران عرف مانی کی نشاہدہی پراسکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے نارنگ لے جا رہے تھے کہ مریدکے نارووال روڈ پر عمران عرف مانی کو چھڑانے کے لئے دس کے قریب ساتھی ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کردی اور اپنے ساتھی کو چھڑوا لیافوری اطلاع پردیگر تھانوںسے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور ملزمان کو گھیر لیا پولیس کیساتھ ایک گھنٹہ فائرنگ کے تبادلہ میں علاقہ نارنگ مریدکے میں درد سر بنا ہواخطرناک ملزم عمران عرف مانی اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ میں مارا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...