پشاور (این این آئی)ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو واٹس ایپ گروپس چھوڑنے کی ہدایت کردی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ گروپس میں پولیس افسران یا اہلکاروں کی موجودگی پر محکمانہ کارروائی ہوگی۔انہوںنے کہاکہ ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا میں پولیس فورس کی کردار کشی کرتے ہیں، پولیس سوشل میڈیا ٹیم تمام اہلکاروں کی مانیٹرنگ شروع کرے۔
پشاور، پولیس افسروں کو واٹس ایپ گروپس چھوڑنے کی ہدایت
Dec 04, 2023