لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے ڈکیتی وچوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے‘ طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے نواب ٹاؤن میں ثناء کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر6لاکھ روپے 20 ہزار‘ زیورات اور دیگر سامان، غازی آباد میں نصیر سے 76ہزار‘ موبائل فون، شالیمار میں احمد سے 15 ہزار‘ موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں عبداللہ سے 40 ہزار‘ موبائل فون، ستوکتلہ میں عمار سے 52ہزار‘ موبائل فون، ٹاؤن شپ میں زاہد سے 56 ہزار‘ موبائل فون، لاری اڈا میں افتخار سے 15 ہزار‘ موبائل فون، اسلام پورہ میں اقبال سے 27 ہزار اور موبائل فون، گرین ٹاؤن میں عمر سے 10ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ہربنس پورہ میں فرقان کے گھر سے 5تولے سونا اور لائسنسی پستول چوری کر لیا۔ چوروں نے ڈیفنس، گلبرگ، شاہدرہ اور ساندہ سے 4 گاڑیاں جبکہ فیکٹری ایریا، ساندہ، سرور روڈ، قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ، کاہنہ، شادمان‘ سول لائن سے8 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔