دانیال عزیز کو شکایت کا حق ‘ علاقائی معاملہ ٹی وی پر نہیں لانا چاہیے تھا، سعد رفیق

لاہور نیٹ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے دانیال عزیز ہمارے دوست ہیں، انہیں پارٹی لیڈر شپ کے سامنے شکایت کا حق حاصل ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں  نے کہا دانیال عزیز کو علاقائی سیاسی معاملہ ٹی وی پر نہیں لانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا دانیال عزیز کو کوئی شکایت ہے تو وہ حق سے کریں پارٹی لیڈر شپ موجود ہے، کسی بھی سیاسی جماعت میں اختلاف ہوسکتا ہے لیکن وہ آواز باہر نہیں جانی چاہیے۔ لاہور کی 7 قومی اور 14 صوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلیے امیدواروں کے انٹرویوز کیے ۔ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ ہی کرے گا۔ اانہوں نے کہا امیدواروں کے انٹرویو آج بھی جاری رہیں گے، لاہور ڈویڑن کے انٹرویو مکمل کرلیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...