جیل قوانین کے مطابق قیدیوں کو سہولتیں‘ عافیہ محروم: فوزیہ صدیقی

Dec 04, 2023

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ جیل مینوئل کے مطابق قیدیوں کو ملاقات‘ فون اور ویڈیو کال کی اجازت ہے۔ مگر عافیہ صدیقی اس سے محروم ہے۔ عافیہ صدیقی بے قصور ہے۔ کیس اور سزا بالکل غلط ہے۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ عافیہ صدیقی سے طے شدہ ملاقات نہ کرانا انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو  سمتھ نے کہا کہ سیل کی چابی نہ ملنے کا بہانہ جیل حکام کی نااہلی اور قابل مذمت ہے۔ عافیہ صدیقی ایف ایم سی کارسویل میں قید ہے جو امریکی بحرے اڈے پر قائم ہے۔

مزیدخبریں