اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) مسلسل اضافے کے بعد ایک اور نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 677 پوائنٹس اضافے کے بعد پہلی بار 62 ہزار کا سنگ میل بھی عبور کرگیا ہے۔100 انڈیکس آج کے پہلے سیشن کے آغاز میں ہی 62 ہزار 380 کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے جو کہ جمعے کے روز 61 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی۔

ملکی تبادلہ منڈیوں میں 71 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 284 روپے 25 پیسے میں جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز ڈالر کی قیمت 284 روپے 87 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن