نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں ہونیوالے چار ریاستی انتخابات میں بی جے پی نے تین ریاستوں میں کامیابی حاصل کر لی جبکہ کانگریس کو صرف ایک ریاست میں کامیابی حاصل ہوئی۔ بھارت کی انتہا پسند جماعت ’’بھارتیہ جنتا پارٹی‘‘ نے چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان کی تین مرکزی ریاستوں میں کامیابی حاصل کر کے کانگریس کو حیران کر دیا، کانگریس صرف تلنگانہ میں جیت حاصل کر سکی۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان شو سٹاپر کے طور پر ابھرے، کیونکہ بی جے پی نے زبردست جیت حاصل کرتے ہوئے مخالف کو آسانی سے شکست دی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی فی الحال 230 رکنی ریاستی اسمبلی میں 164 نشستوں حاصل کر کے آگے ہے۔ بی جے پی کو حکومت بنانے کیلئے 116 سیٹیں درکار ہیں، اسی طرح کانگریس اسمبلی میں 65 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بی جے پی چھتیس گڑھ میں کانگریس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مضبوط جیت درج کرتی نظر آرہی ہے۔ پارٹی 55 سیٹوں حاصل کر چکی ہے جو کہ 90 کے اکثریتی نمبر سے صرف چند ہی قدم دور ہے۔ کانگریس، اس دوران 35 سیٹوں حاصل کر چکی ہے۔