گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے سٹی صدر سلمان خالد پومی بٹ اور سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )مقبول ترین اور عوامی سیاسی جماعت ہے جس کی کارکردگی کسی بھی دوسری جماعت سے بہت بہتر ہے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ نواز شریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے، 3بار کے منتخب وزیر اعظم کو بے سر وپا مقدمات میں سزائیں دلوا کر ملک کو ترقی کے راستے سے ہٹایا گیااور اقتدار کی ہوس میں مبتلا ٹولے نے ملک و قوم کا ناقابل تلافی نقصان کیا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں قائد مسلم لیگ ن کی بریت بوگس اور جعلی مقدمات کی حقیقت کو ظاہر کرنے کیلئے کافی ہے ۔