لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے بیٹرافتخار احمد نے کہا ہے کہ جب سابق کرکٹرز ٹی وی پر بیٹھ کر قومی ٹیم پر تنقید کرتے ہیں تو منفی باتیں کرنا مناسب نہیں لگتا، بھارت یا دیگر ممالک کی ٹیموں پر اتنی تنقید نہیں ہوتی جتنی ہمارے ہاں ہوتی ہے۔ جب سابق کرکٹرز منفی بات کرتے ہیں تو کھلاڑیوں پر بْرا اثر پڑتا ہے، جو کھلاڑی پرفارم کر رہا ہوتا ہے وہ بھی نہیں کر پاتا، میری سابق کرکٹرز سے درخواست ہے کہ ٹیم کیلئے مثبت بات کیا کریں۔