جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کل سے شروع‘پاکستان کا پہلا مقابلہ نیدر لینڈز کیخلاف پرسوں

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)جونیئر ہاکی ورلڈ کپ ملائشیا کے شہر کوالالمپور میںکل سے 16 دسمبر تک کھیلا جائیگا۔ قومی ٹیم  پہلا میچ 6 دسمبر کو نیدرلینڈ ،دوسرا  7 دسمبر کو نیوزی لینڈ جبکہ تیسرا 9 دسمبر کو بیلجیئم کیخلاف کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم آفیشلز میں ٹیم منیجر لیفٹیننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر، ہیڈ کوچ رولینٹ آلٹمنز، کوچنگ پینل میں شکیل عباسی، محمد علی، محمد آصف،فزیو تھراپسٹ محمد اسلم شامل ہیں ۔ کھلاڑیوں میں علی رضا، عبدالرافع ساجد، ارباز احمد، محمد سفیان خان، احتشام اسلم، عقیل احمد، عبدالمنان، محمد مرتضی یعقوب، زکریا حیات، محمد حیات، غضنفر علی، علی مرتضی، ارشد لیاقت، عبدالحنان شاہد، عبدالرحمن، عمر مصطفی، ابوزر، عبدالقیوم شامل ہیں، ریزرو کھلاڑیوں میں بشارت علی اور ارباز ایاز شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...