ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجوکیشن کے زیراہتمام ورلڈایڈز ڈے آگاہی پروگرام

اسلام آباد (خبر نگار )ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجوکیشن نے ورلڈایڈز ڈے کے حوالے سے آگاہی کا ایک پروگرام اسلام آباد گڈز یونین کے تعاون سے ٹرک اڈہ سبزی منڈی اسلام آباد میں منعقد کیا ،مقصدڈرائیورز کو ایڈز جیسی مہلک بیماری سے آگاہی کرنا تھا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ورکرزایجوکیشن کے ڈائریکٹر رائے اکبر نے ایڈز کے خطرات سے آگاہی کیا اور بتایا کہ کس طرح صاف ستھری ذندگی اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کر کے اس مہلک بیماری سے بچا جا سکتا ہے رائے اکبرنے کہا کہ ڈرائیورز ہماری معیشت کا ایک انتہائی اہم جزو ہیں ان کی صحت و سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گڈز یونین کے صدر قدیر تنزلی نے ورکرزایجوکیشن کا شکریہ ادا کیا اور صحت کے حوالے سے مزید پروگرام کرنے کا کہاورکرز ایجوکیشن کے ڈائریکٹر نقی خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ سمیع نے بھی موضوع کی مناسبت سے ایڈز کے خطرات سے آگاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن