اسلام آباد ( خبر نگار ) ممتاز سماج دوست شخصیت، بابائے پوٹھوار بانی چیئرمین تحریک صوبہ پوٹھوار ملک امریز حیدر نے کہا کہ فلسطین میں نسل کشی ہورہی ہے، غزہ میں اسرائیل کی دوبارہ بمباری اقوام متحدہ اور عالمی رہنمائوں کی ناکامی ہے۔ غزہ پر عرب ممالک،ایران اورترکیہ کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے،ثابت ہوگیاہے کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر قراردادوں سے حل نہیں ہوں گے،ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے ،چلاس واقعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں انسانیت کے ہمدرد جنگ کی وجہ سے شدید اضطراب میں ہیں۔افسوسناک امریہ ہے کہ غزہ میں قتل عام کے دوران 61صحافی قتل مار ے جاچکے ہیں مگربین الاقوامی نشریاتی ادارے بھی اس ظلم کے خلاف آوازاٹھانے سے قاصرہیں ۔