چار لاکھ سے زائد خاندانوں کا معاشی قتل بند کیا جائے، سعید خان سواتی

Dec 04, 2023

اسلام آباد(خبرنگار)آل پاکستان ایکشن کمیٹی برائے ایفیکٹڈ ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ چار لاکھ سے زائد خاندانوں کا معاشی قتل بند کیا جائے پارلیمانی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کے بحالی کے احکامات پر جلد از جلد عمل کیا جائے ان خیالات کا اظہار ایکشن کمیٹی کے سیکرٹری نشرواشاعت سعید خان سواتی اور سیکرٹری سوشل میڈیا ونگ منصور احمد صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ایکشن کمیٹی کے سیکرٹریز نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ)اور قومی اسمبلی کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت 5دسمبر 2023کو بروز منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی اس موقع پرتمام متاثرہ ملازمین بھی کیس کی سماعت کے لئے تشریف لائیںگے آل پاکستان ایکشن کمیٹی برائے ایفیکٹڈ ملازمین مطالبہ کرتی ہے کہ چار لاکھ سے زائد خاندانوں کا معاشی قتل بند کیا جائے پارلیمانی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کے بحالی کے احکامات پر جلد از جلد عمل کیا جائے۔

مزیدخبریں