قینچی اور ڈنڈے کے وار کر کے نوجوان کو قتل کر دیا گیا

Dec 04, 2023

   اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے )تھانہ ترنول کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر قینچی اور ڈنڈے کے وار کر کے نوجوان کو قتل کر دیا گیا پولیس کو محمد یوسف نے بتایا کہ جی 15/4 میں میرا 24 سالہ بیٹا عابد بطور کاریگر دکان میں موجود تھا جس پر عثمان نے ڈنڈے اور قینچی سے حملہ کر کے قتل کر دیا ہے وجہ عناد معمولی تلخ کلامی ہے ملزم فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں