بحیرہ احمر میں امریکی جنگی‘ تجارتی جہازوں پر ڈرون حملے ہوئے ہیں: پینٹاگون

Dec 04, 2023

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہاز اور دیگر تجارتی بحری جہازوں پر حملے ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو بحیرہ احمر میں ایک امریکی جنگی بحری جہاز اور متعدد تجارتی بحری جہازوں پر حملہ کیا گیا۔ مزید تفصیلات آنے پر شیئر کریں گے۔ اس سے قبل برطانوی فوج نے بھی بغیر کسی تفصیلات بتائے کہا تھا کہ بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر ڈرون حملہ اور دھماکے ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انٹیلی جنس معاملات پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے صبح تقریباً 10 بجے یمن کے شہر صنعاء میں ہوئے اور تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہے۔ حوثیوں کی جانب سے اس حملوں پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ تاہم حوثی فوج کے ایک ترجمان نے اس سے قبل کہا تھا کہ ایک اہم بیان جلد ہی جاری کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں