راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پوسٹل گروپ گریڈ 21 کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اے اینڈ ایف) سمیع اللہ خان کو فوری طور پر ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ اس پوسٹ پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل حافظ شکیل احمد قریشی فرائض انجام دے رہے تھے لیکن وزارت مواصلات کے نوٹیفکیشن اجراء کے فوری بعد سمیع اللہ خان نے ڈائریکٹر جنرل کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔