اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے سندھی کلچر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ثقافت کسی بھی ملک یا قوم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ثقافتی اقدار کی اہمیت کو سمجھنا اور انہیں احترام کی نظر سے دیکھنا معاشروں کی ترقی و خوشحالی کا باعث بنتا ہے محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ثقافت کا اپنا رنگ ہے اوراس کے طور طریقوں میں محبت اور احترام، انکساری اور رواداری کا درس ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دن کی مناسب سے میں اپنے سندھی بہن ،بھائیوں کو مبارکباد دیتا ہوں، میرے لئے یہ بات انتہائی مسرت کا باعث ہے کہ اس وقت پورے ملک سمیت دنیا بھر میں سندھی کلچر ڈے کو جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے، ہمیں اپنے پر امن بقائے باہمی کو فروغ دینے کیلئے تمام قومیتوں کے اہم دنوں کو قومی سطح پر باضابطہ منانے کی ضرورت ہے تاکہ قومی جذبے کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں اور اسی طریقے سے ہی ہم قومی یکجہتی، اتحاد و یگانگت کو پروان چڑھا سکتے ہیںڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے سندھی کلچر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں سندھی بہن بھائیوں کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھی ثقافت امن،محبت، روایات اور یکجہتی کی ثقافت ہے اور اس دن کو ملک بھر میں شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی ثقافت کو زندہ رکھیں اور نوجوان نسل کو علم و شعور کی جانب راغب کریں