راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء ناصر محمود بٹ اتوار کو راولپنڈی سے لاہور روانہ ہوگئے اس موقع پر نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں میرے قائد میاں محمد نواز شریف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے میرے قائد گزشتہ چار سالوں کے آزمائش کے وقت میں ثابت قدم رہنے والے پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں کی دل سے قدر کرتے ہیں ناصرمحمود بٹ نے کہا کہ عوام کو غربت اور مہنگائی سے میرے قائد نکالیں گے بیروزگاری سے پریشان نوجوانوں کو انشاللہ روزگار میسر آئیں گے تباہ حال ملکی معیشت دنوں میں سدھاریں گے اور تعمیر و ترقی کا پہیہ رواں دواں ہوگا ہمارے کارکنوں کی عزت افزائی ہوگی جن کارکنوں نے مشکل وقت میں اپنے قائد کا ساتھ دیا انہیں جماعت بڑھ چڑھ کر عزت دے گی قائد کی بیٹی مریم نواز نے جس طرح مشکلات کا مقابلہ کیا اور ورکروں کو متحد رکھا آج ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی پوری قوم قدردان ہے اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے ۔