70فیصدعوام ہاؤسنگ سکیم کرپشن کا شکار ہے،چیئرمین نیب

Dec 04, 2023 | 12:52

  چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیراحمدکا کہنا ہے کہ ہر 10میں سے 7لوگ ہاؤسنگ سکیم میں کرپشن کا شکار ہیں،کوشش ہے مزید لوگ اس دھوکا دہی کا شکار نہ بنیں،کوئی ایک اکیلا ادارہ کرپشن ختم نہیں کرسکتا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیراحمد نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کو ان کے حقوق اور لوٹی ہوئی رقوم واپس کررہے ہیں،لوگوں کو رقوم اور پراپرٹیز کی واپسی ہی نیب کا فلسفہ ہے،ان کاکہناتھا کہ اب بھی منزل بڑی دور ہے، کافی متاثرین انتظار میں بیٹھے ہیں۔چیئرمین نیب نے کہاکہ ہر 10میں سے 7لوگ ہاؤسنگ سکیم میں کرپشن کا شکار ہیں،کوشش ہے مزید لوگ اس دھوکا دہی کا شکار نہ بنیں،ان کاکہناتھا کہ لوگ اپنی رقوم مناسب جگہ پر مشاورت کے بعد انویسٹ کریں،سرمایہ کاروں کی رقوم اور حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے،این او سی کیساتھ تمام پلاٹس کا ایک تاریخ پر الاٹمنٹ نمبر ہو گا۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیراحمد نے کہاکہ نیب کے حوالے سے چند تحفظات اب بھی ہیں،نیب حصول انصاف میں تاخیر کا شکار ہے،گزشتہ چند سال سے نیب قوانین میں متواتر تبدیلیاں ہوتی رہی ہیں،نیب قوانین کے بننے سے ہماری ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں،امید ہے مزید التوا کے کیسز کو حل کرلیں گے۔ان کاکہناتھا کہ ماضی میں مہذب رویے کی کمی رہی ہے،یقین دلاتا ہوں ہم لوگوں سے مہذب طریقے سے پیش آئیں گے، عوام کو لوٹنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا اگر آپ میں خوف کی فضا ہے تو نیب اپنا کام نہیں کر سکتا،کوئی ادارہ تنہااس ملک کو ٹھیک نہیں کر سکتا،کرپشن ایک ناسور ہے،خوف و ہراسگی کی کیفیت کو دور ہونا چاہئے.ان کاکہناتھا کہ نیب کسی کو تنگ نہیں کرے گی، کھل کر ملکی ترقی میں حصہ ڈالیں،نیب افسران کو کہتا ہوں ٹیم ورک کیساتھ چلیں گے،ہر ایک کو ڈرانا شروع کردیا تو ملک معیشت کا پہیہ کیسے چلےگا،صرف ایک چور کو پکڑنا ہےپورے محلے کو تنگ نہیں کرنا۔دوسری جانب  چیئرمین نیب  لاہور بیورو کا اہم دورہ کریں گے۔چیئرمین نیب لاہور بیورو میں سالانہ انسداد بدعنوانی ڈے کی مرکزی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے،لیفٹینٹ جنرل (ر) نذیر احمد تقریب میں 3 ارب 49 کروڑ مالیت کی پراپرٹیاں پنجاب حکومت اور چیک متاثرین کے حوالہ کرینگے۔ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ تقریب میں ایڈن متاثرین کو 2 ارب 28 کروڑ مالیت کے چیک تقسیم کئے جائینگے،74 کروڑ 50 لاکھ مالیت کی جائیدادیں اور بینک ریکوری پنجاب حکومت اور متعلقہ حکام کے حوالہ کی جائینگی،تقریب میں ججز، سابق ڈی جیز ، بیوروکریسی، سول سوسائٹی ممبران، وائس جانسلرز، اساتذہ اور طلباء کے علاوہ سینکڑوں متاثرین بھی شرکت کرینگے،چیئرمین و ڈی جی نیب لاہور کا تقریب سے خطاب لائیو نشر کیا جائیگا۔

مزیدخبریں