ڈائریکٹر جنرل آڈٹ خیبر پختو نخوا نے 19 آئوٹ سورس ہسپتا لوں کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ڈی جی نے آڈٹ کے لئے سیکرٹری صحت کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ آئوٹ سورس ہسپتا لوں کا خصوصی آڈٹ کے لئے فیلڈ آڈٹ ٹیم قائم کی ہے۔خط میں کہا گیا کہ فیلڈ آڈٹ ٹیم کو تمام متعلقہ ریکارڈ کی فراہمی ممکن بنائی جائے، ٹیم کو کیش مینجمنٹ، اخراجات، بجٹ، اسٹور اکائونٹس اور رسیدوں کی تفصیلات دی جائیں۔مراسلے میں کہا گیا کہ آڈٹ ٹیم کے لئے الگ کمرہ، ٹائپسٹ، کمپیوٹر، پرنٹر اور فوٹو سٹیٹ کی سہولت دی جائے۔
خیبر پختو نخوا کے19آئوٹ سورس ہسپتا لوں کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ
Dec 04, 2023 | 14:10