جنوبی کوریا کے صدر کا ملک میں نافذ مارشل لاء اٹھانے کا اعلان

جنوبی کوریا کے صدر یون سوک ییوول نے ملک میں نافذ مارشل لاء کو اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

صدر کے مارشل لاء اٹھانے کے اعلان کے بعد جنوبی کوریا میں اپوزیشن کا جشن جاری ہے۔

اسپیکر کی زیر صدارت آج ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ نے مارشل لاء کے خلاف ووٹ دے کر صدارتی فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

جنوبی کوریا کی حکمران جماعت نے بھی صدر سے مارشل لاء کا حکم واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا، ایک بیان میں حکمراں جماعت کا کہنا تھا کہ صدر پارلیمانی ووٹ کی پیروی کرتے ہوئے مارشل لاء ہٹا دیں۔

صدر یون سوک ییوول کا کہنا تھا کہ کابینہ کا اجلاس بھی جلد بلایا جائے گا اور پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے بعد مارشل لاء کو اٹھایا جائے گا۔

جنوبی کوریا کے صدر نے اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام لگاتے ہوئے مارشل لاء کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں پارلیمنٹ نے مارشل کے نفاذ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

پارلیمنٹ میں داخلے کے موقع پر ارکان پارلیمان اور فوج میں تصادم ہوا، جنوبی کوریا کے مختلف شہروں میں بھِی مارشل لاء کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔

دوسری جانب امریکا اور برطانیہ نے جنوبی کوریا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے

ای پیپر دی نیشن