لاہور(خصوصی نامہ نگار) قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام خوار ہو رہے ہیں معمولی سے چیک اپ کیلئے بھی رشوت دینی پڑتی ہے۔ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت غریب مریضوں کی مشکلا ت میں کمی کرنے کی بجائے اضافہ کر رہے ہیں۔