شیخوپورہ(سلطان حمید راہی/ ڈاکٹر جمیل اختر/ سیف الرحمن سیفی سے) شیخوپورہ کے حلقہ پی پی139 میں 8 ماہ کے دوران تیسری بار انتخابی میدان کل سجے گا انتخابی دوڑ میںمسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار رانا طاہر اقبال،تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزادامیدوار چودھری اعجاز حسین بھٹی ،سابق رکن صوبائی اسمبلی وآزاد امیدوارمیاں عبدالرئوف ،تحریک لبیک کی طرف سے فاروق الحسن سمیت دیگر امیدواران شامل ہیں مذکورہ نشست وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے بڑے بھائی رانا افضال حسین کی وفات پر خالی ہوئی تھی واضح رہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں رانا تنویر حسین رکن قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے جنہوں نے صوبائی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا تھا جس پر ہونیوالے ضمنی انتخاب میں رانا تنویر حسین کے بڑے رانا افضال حسین واضح اکثریت سے کامیاب ہوئے اور کامیابی کے چند ماہ بعد رانا افضال حسین کا انتقال ہوگیا اور انکی خالی نشست پر کل ضمنی انتخاب ہوگا حلقہ میں 124پولنگ سٹیشن اور 359 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیںاور 193285 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر شیخ اس کی نگرانی کرینگے ۔
شیخوپورہ :الیکشن پی پی139 ‘ 8 ماہ میں تیسری بار انتخابی میدان کل سجے گا
Dec 04, 2024