ہمیشہ عوامی فلاح بہبود کیلئے تاریخی اقدامات کئے: سائرہ افضل تارڑ

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کی سینئر صحافی و سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب انجم سہیل کی رہائش گاہ آمد، سابق وزیر نے مقامی صحافی انجم سہیل کے گھٹنے کی سرجری کرانے پر انکی تیمارداری کرتے عیادت کی۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل کا کہنا تھا کہ مسلم ن کا دور ملک میں ترقی،خوشحالی اور امن کا دورہ ہوتا ہے ہم نے ہمیشہ عوام کی فلاح بہبود،اپنے علاقہ کی تعمیر وترقی اور کو ریلیف کی فراہمی کے لیے تاریخی اقدامات کیے اور عوامی خدمت کا یہ سفر ہمیشہ جاری رہیگا۔سائرہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اس وقت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر کروڑوں روپے کی لاگت سے علی پورڑ،رامکے،سوئیانوالہ،خانقاہ ڈوگراں شیخوپورہ روڈ،پنڈی بھٹیاں لاہور روڈ اور حافظ آباد سے ہیڈ خانکی (گجرات) کے لیے نئی سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ شعبہ زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں، زمینداروں کی خوشحالی کے لیے وزیر اعلی کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر اسکیم سے بلا تفریق ہر پارٹی کے کسان استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء رائے قمر الزمان کھرل،محمد زمان بھون، خالد محمود،رائے مختار احمد مکھی،پرویز رشید و دیگر بھی ہمراہ تھے۔

ای پیپر دی نیشن