انڈونیشیا کے سفیرکا وفد کے ہمراہ گوجرانوالہ بزنس سینٹر کا دورہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)انڈونیشیا کے سفیر رحمت ہندیارتا کسوما نے وفد کے ہمراہ گوجرانوالہ بزنس سینٹر کا دورہ کیا ،وفد میں پاکستان انڈونیشیا بزنس سرکل کے صدر حسیب خان بھی شامل تھے،اس موقع پر گوجرانوالہ بزنس سینٹر اور پاکستان انڈونیشیا بزنس سرکل کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے،رحمت ہندیارتا نے جی،بی،سی اور انڈونیشیا کے سفارت خانے کے درمیان جاری شراکت داری کو سراہا، جو جی،بی،سی کی میزبانی میں منعقدہ آسیان بزنس فورم کے ساتھ شروع ہوئی تھی۔انڈونیشیا کے سفیر رحمت ہندیارتا کسوما نے کہا کہ گوجرانوالہ چیمبر کا میرا تیسرا دورہ ہے ہماری کوشش ہے کہ دونوں ممالک کی ٹریڈ والیم میں اضافہ کیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن