لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر سفیان مقیم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کے سابق فاسٹ بائولر عمرگل کا 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔بائیں ہاتھ کے سپنر سفیان مقیم نے زمبابوے کیخلاف سیریز کے دوسرے میچ میں2.4 اوورز میں 3 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ۔ عمر گل نے 2009 میں نیوزی لینڈ اور 2013 میں جنوبی افریقہ کیخلاف 6 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔