لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے گورنمنٹ دیہی صحت مرکز اعوان ڈھائیوالا کا دورہ کیا۔ سی او ایم سی ایل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،اسسٹنٹ کمشنر واہگہ زون و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی لاہور نے دیہی صحت مرکز انتظامیہ سے ملاقات کی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے دیہی صحت مرکز میں تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔بریفنگ میں ڈی سی لاہور کو بتایا گیا کہ دیہی صحت مرکز میں جنوری 2025 کو نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا جائے گا۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے اراضی سہولت سنٹر شالیمار کا دورہ کیا اور اراضی سہولت سنٹر میں تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے اراضی سہولت سنٹرز میں انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی سی لاہور کادیہی مرکز اعوان ڈھائیوالا‘اراضی سہولت سنٹر شالیمار کادورہ
Dec 04, 2024