فرانس میں نمائش ‘پاکستان کی طرف سے نادرا کی مختلف اشیاء پیش

لاہور (نیوز رپورٹر) پیرس میں نمائش شروع ‘نادرا بھی شریک ہے ۔ چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر پیرس میںنمائش کے دوران پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔نمائش کل تک جاری رہے گی ۔ فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے نادران پویلین کا دورہ کیا ۔ انہوںنے چیئرمین نادرا اور وفد سے ملاقات کی ۔ ٹیکنالوجی کی جدت پر بریفنگ دی گئی ۔ نادرا کی طرف سے نمائش میں بائیو میٹرک سروس کیوسک ‘آل ان ون انرولمنٹ کٹس ‘ٹیبلٹس ‘کیمروں کی نمائش کی گی ہے ۔ یہ تمام ڈیوائسز سروسز کے لحاظ سے بہت اہم ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن