پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترامیم کیس، الیکشن کمشن سمیت دیگر فریقوں سے جواب طلب 

Dec 04, 2024

لاہور (خبر نگار) پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن سمیت دیگر فریقوں سے پندرہ جنوری کو جواب طلب کر لیا گیا۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کے معاملے پر جسٹس شجاعت علی خان نے سابق میئر مبشر جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں الیکشن کمشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں آئین کے برعکس ترامیم کی گئیں، مالی اور انتظامی اختیارات انتظامی افسروں کو دے دیئے گئے۔ لوکل باڈیز کے الیکشن وقت پر نہ کرانا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا شہریوں کو اپنی مقامی قیادت منتخب کرنے کے حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کو کالعدم قرار دے، الیکشن کمشن کو بروقت الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں