لاہور(سپورٹس رپورٹر)3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں میزبان زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بائولرز کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 12.4 اوورز میں 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔زمبابوے کے 9 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ برائن بینٹ 21 اور مارومانی 16 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ سفیان مقیم نے 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔عباس آفریدی نے 2، ابرار احمد ، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ لی۔ 58 رنز کا ہدف پاکستان نے5.3اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔عمیربن یوسف 22، صائم ایوب 36 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔سفیان مقیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ کل بلاوائیومیں ہی کھیلا جائیگا۔