آزاد کشمیر سپریم کورٹ کا پیس فل اسمبلی پبلک آرڈینینس سے متعلق بڑا فیصلہ جاری

Dec 04, 2024

مظفرآباد(این این آئی) آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں قائم فل کورٹ بینچ نے حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے متنازع صدارتی آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا۔آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم جسٹس خواجہ نسیم اورجسٹس رضا علی خان پر مشتمل فل کورٹ بینچ نے آج پیس فل اسمبلی پبلک آڈر آرڈیننس کے خلاف دائر اپیلوں کی۔سپریم کورٹ نے آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کو آئین اور قانون کے مطابق قرار دیئے جانے سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد روکنے کا حکم جاری کیا۔اپیلوں پر کارروائی کے دوران وکلاء کی جانب سے راجہ سجاد خان ایڈووکیٹ جبکہ بار کونسل کی جانب سے امجد علی خان ایڈووکیٹ دلائل دیئے۔سپریم کورٹ نے ابتدائی سماعت کے دوران اپیلیں باضابطہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے صدارتی آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کا حکم جاری کیا۔عوامی ایکشن کمیٹی نے متنازع صدارتی آرڈیننس کے خلاف 5 دسمبر کو آزاد کشمیر بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں