اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینئر صحافی ایڈیٹر دی نیشن سلمان مسعود کے والد چوہدری مسعود احمد مرحوم کی رسم قل مورخہ 3 دسمبر ،بروز منگل بعد نماز عصر ان کی رہاشگاہ 27 ،M -1 , ایمار ڈی ایچ اے 5 ، اسلام آباد میں ادا کی گئی رسم قل میں سینئرقانون دان اویس عزیز،سابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں، سابق سینئر پولیس آفیسر پرویز راٹھور،کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ اشفاق احمد خان، سابق چیف سیکرٹری سندھ چوہدری اعجاز، سینئر صحافیوں عمر چیمہ، متین حیدر، شہباز بھٹی، ریذیڈنٹ ایڈیٹر نوائے وقت عزیز علوی ، سابق سفارتکار نواز چوہدری، افسر وزارت اطلاعات کاشف زمان، ریٹائرڈ سول و فوجی افسران مرحوم کے عزیز و اقارب اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مبارک میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے بعدازاں مرحوم کے بلندء درجات اورغمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کرائی گئی ۔
ایڈیٹر دی نیشن سلمان مسعود کے والد چوہدری مسعودکی رسم قل
Dec 04, 2024