اسلام باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایڈیٹر انچیف نوائے وقت ، دی نیشن رمیزہ مجید نظامی ،ریزیڈنٹ ایڈیٹرعزیز علوی، سرکولیشن منیجر راجہ حنیف انچارج مارکٹنگ عاصم حفیظ اور نوائے وقت کے دیگر سٹاف ممبران منگل کے روز ایڈیٹر دی نیشن سلمان مسعود کے والد چوہدری مسعود احمد کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کی رہاشگاہ پہنچے اور سلمان مسعود اور دیگر پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔