واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ)فلسطینی صحافی وائل الد حدوح کی خدمات کو رپورٹر ود آئوٹ بارڈرز نے خراج تحسین پیش کیا، انہیں آج واشنگٹن میں پریس فریڈم ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ وائل عرب ٹی وی کے غزہ ڈیسک کے ہیڈ ہیں، غزہ میں اپنی اہلیہ اور دو بچوں کی شہادت کے باوجود ذمہ داریاں نبھائیں۔