کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز بھی کاروبار حصص میں زبردست تیزی رہی اور انڈیکس1284پوائنٹس بڑھ کر 1لاکھ 4ہزار پوائنٹس کی سطح کو بھی عبور کرگیا۔ تاریخ رقم ہو گئی۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی تیزی کے سبب 58.27فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید 1کھرب 76ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک دن بعد ہی 700روپے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیت بڑھ کر 2 لاکھ 75ہزار 200روپے ہو گئی۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 5پیسے کی کمی کے بعد 278.00 روپے رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 4پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر 278.98روپے رہ گئی۔
نئی تاریخ رقم: سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 4 پوائنٹس عبور کر گئی
Dec 04, 2024