بم کی اطلاع‘ کراچی جانیوالی پرواز  روک لی گئی، 2 مسافر گرفتار

Dec 04, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد سے کراچی کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ بم کی اطلاع پر نجی ائیرلائن کی اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز روک لی گئی۔ مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر کے مکمل سرچنگ کی گئی۔ 2 مسافروں نے فلائٹ اٹینڈنٹ کو بتایا کہ وہ مذاق کر رہے تھے۔ ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے دونوں مسافروں کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز سوا 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔

مزیدخبریں