اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمشن کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا‘ بیرسٹرگوہر رکن نامزد

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)   پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں  اپوزیشن لیڈر عمر ایوب  نے جوڈیشل کمشن کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔عمر ایوب نے اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو  بھجوادیا ہے اور ساتھ ہی  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کو اپنی جگہ جوڈیشل کمشن کا رکن نامزد کردیا ہے۔ عمر ایوب نے کہا  انہوں نے جوڈیشل کمشن سے استعفے کا فیصلہ  اپنے خلاف درج مقدمات کے باعث کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن