کراچی(سٹاف رپورٹر) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 26دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس نوڈیرو ہاؤس میں منعقد ہوں گا، جس میں سی ای سی، فیڈرل کونسل، اراکین پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔اجلاس میں حکومت اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کی رپورٹ بھی کمیٹی پیش کریں گی۔اس کے علاوہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی سترویں برسی کے موقع پر 27دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں بہت بڑا جلسہ ہو گا، جلسے میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی شرکت بھی متوقع ہے۔جس کے باعث گڑھی خدا بخش میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
بلاول نے پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 26دسمبر کو طلب کر لیا
Dec 04, 2024