کراچی +اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ بلاول بھٹو اور چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان دوطرفہ سماجی و ثقافتی رابطوں میں اضافے پر بھی گفتگو کی گئی۔ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی ملاقات میں موجود تھیں۔
چینی سفیر کی بلاول سے ملاقات، تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
Dec 04, 2024